قعدہ اخیرہ
1.نماز کی رکعتیں پوری کرنے کے بعد بیٹھنے کو قعدہ اخیرہ کہتے ہیں ، تمام نمازوں میں خواہ وہ فرض ہوں یا واجب یا سنت و نفل قعدہ اخیرہ فرض ہے 2.قعدہ اخیرہ میں بقدر تشہد یعنی التحیات تا عبدہ رسولہ صحتِ الفاظ کے ساتھ جلدی جلدی پڑھنے کی مقدار بیٹھنا فرض ہے خواہ تشہد پڑھے یا نہ پڑھے اور تشہد کا پڑھنا واجب ہے جیسا کہ واجبات میں بیان ہو گا 3.نمازِ جنازہ میں قعدہ اخیرہ نہیں ہے :فائدہ خُرُوج بِصُنعِہِ یعنی اپنے اختیار سے نماز سے باہر ہونا اختلافی ہے بعض نےاس کو رکن اور فرض شمار شمار کیا ہے لیکن صحیح یہ ہے کہ یہ فرض و رکن نہیں ہے
Top