تکبیر تحریمہ کی سنتیں
1.تکبیر تحریمہ کے لئی دونوں ہاتھوں کو اٹھانا، 2.دونوں ہاتھوں کو تکبیر سے پہلی اٹھانا، 3.دونوں ہاتھوں کا کانوں تک اٹھانا اس طرح کہ انگوٹھے کانوں کی لو کے مقابل ہوں اور انگلیوں کے سرے کانوں کے کناروں کے مقابل ہوں عورتیں دونوں ہاتھ کندھے تک اٹھائیں عذر کی حالت میں مردوں کو بھی کندھوں تک اٹھانے میں مضائقہ نہیں ، 4.ہاتھ اٹھاتے وقت دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اپنے حال پر کھلی رکھنا یعنی نہ بہت ملی ہوئی ہوں اور نہ بہت کھلی ہوں ، 5.انگلیوں اور ہتھیلیوں کو قبلہ رخ رکھنا، 6.تکبیر کہتے وقت سر کو نہ جھکانا بلکہ اعتدال کے ساتھ کھڑا ہونا، 7.تکبیر تحریمہ کے بعد ناف کی نیچے دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھنا اس طرح کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ کی کلائی کے جوڑ پر رہے انگوٹھے اور چھنگلیا سے حلقہ بنا کر کلائی کو پکڑے باقی تین انگلیاں کلائی کی پشت پر رہیں عورتیں سینے پر دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی پشت پر رکھیں اور حلقہ نہ بنائیں
Top