رکوع کی سنتیں
16.رکوع میں تین بار سبحان ربی العظیم پڑھنا 17.رکوع میں پیٹھ و سرین کو اس طرح ہموار کر دینا کہ پانی کا پیالہ اس کی پیٹھ پر رکھ دیا جائے تو ٹھہرا رہے 18.رکوع میں سر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں رکھنا سر کو نہ اونچا رکھے نہ نیچا بلکہ سر اور پیٹھ اور سرین تقریباً ایک سیدھ میں برابر ہوں 1۹.دونوں ہاتھوں کی انگلیوں سے گھٹنوں کو پکڑنا 20.اور انگلیوں کے خوب کھلا رکھنا 21.پنڈلیوں کو سیدھا کھڑا رکھنا اور گھٹنوں میں خم نہ دینا 22.دونوں ہاتھوں سے دونوں گھٹنوں پر سہارا دینا 23. بازوؤں کو پہلوؤں سے جدا رکھنا ( رکوع کا یہ مسنون طریقہ مردوں کے لئے ہے عورتوں رکوع میں صرف اس قدر جھکیں کہ ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں کمر بالکل سیدہی نہ بچھائیں ، ہاتھ کی انگلیاں ملی ہوئی ہوں اور گھٹنوں پر ہاتھ صرف رکھ دیں ، زور نہ دیں گھٹنوں میں خم رکھیں اور بازو پہلو سے ملے رہیں )
Top