قومہ اور تبدیلیِ رکن کی سنتیں
24.قومہ میں امام سَمِعَ اللّٰہ لِمَن حَمِدَہ اور مقتدی رَبَّنَا لَکَ الحَمدُ کہے اور منفرد یہ دونوں کہے 25.رکن تبدیل کرتے وقت تکبیر کہنا یعنی رکوع و سجود میں جاتے وقت اور سجود سے اٹھتے وقت اللّٰہ اُکبَر کہنا 26.امام کو رکن کی تبدیلی کی تکبیر اور تسمیح اور سلام بقدر ضرورت بلند آواز سے کہنا اور اس میں لوگوں کو خبردار کرنے کی نیت کرنا اسی طرح مکبر بھی خبردار کرنے کی نیت سے تکبیر و رَبَّنَا لَکَ الحَمد کہے مقتدی و منفرد آہستہ کہے کہ خود سن سکے
Top