جلسہ و قومہ کی سنتیں
43.ہر جلسہ و قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا 44.دائیں پاؤں کو اس طرح کھڑا رکھنا کہ اس کی انگلیوں کے سرے قبلہ کی طرف رہیں 45.دونوں ہاتھ رانوں پر رکھنا 46.اور ہاتھوں کی انگلیوں کو اپنی حالت پر چھوڑنا 47.انگلیوں کے کنارے گھٹنوں کے پاس ہونا، گھٹنے کو پکڑنا نہیں چاہئے (عورتیں بائیں سرین پر بیٹھ کر اپنے دونوں پاؤں داہنی طرف نکال دیں ) 48.تشہد میں اَشہَدُ اَن لَّا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ پر کلمہ شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا 4۹.قعدہ اولیٰ کے بعد تیسری رکعت کے لئے اٹھتے وقت گھٹنوں پر ہاتھوں کا زور دے کر اٹھنا، بلا عذر زمین پر ہاتھ رکھ کر نہ اٹھنا جیسے قعدے یا رکعت کے بعد اٹھنا ہو اسی طرح اٹھنا سنت ہے ، 50.قعدہ آخرہ میں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا ( درود ابراہیمی پڑھنا افضل ہے ) 51.قعدہ آخرہ میں درود کے بعد سلام سے پہلے دعا پڑھنا 52.دعا عربی زبان میں ہونا، دعا ایسی ہو جس کا بندوں سے مانگنا محال ہو
Top