سلام کی سنتیں
53.پہلے دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام پھیرنا، 54.سلام کے وقت منھ کو دائیں اور بائیں طرف پھیرنا اس طرح پر کہ اس کے داہنے رخسار کی سفیدی اس طرف کے پیچھے والے نمازی کو نظر آ جائے اور اسی قدر بائیں طرف کو پھرے 55.امام کو دونوں سلام بلند آواز سے کہنا، 56.مگر دوسرے سلام کا پہلے کی نسبت پست آواز سے ہونا، 57.امام کو داہنی طرف کے سلام میں دائیں طرف والے اور بائیں طرف کے سلام میں بائیں طرف والے مقتدیوں اور فرشتوں کی نیت کرنا، مقتدی کو ہر طرف کے سلام میں اس طرف کے مقتدیوں اور فرشتوں کی اور جس طرف امام ہو تواس ط رف کے سلام میں امام کی بھی نیت کرنا اگر مقتدی بالکل امام کے پیچھے ہو تو دونوں سلاموں میں امام کی بھی نیت کرے، منفرد دونوں طرف میں صرف فرشتوں کی نیت کرے، 58.سلام ان لفظوں سے ہونا اَلسَّلَامُ عَلَیکُم وَ رَحمَتُ اللّٰہِ 5۹.سلام کے بعد دائیں یا بائیں طرف یا مقتدیوں کے سامنے کی طرف پھر کر بیٹھنا جب کہ کوئی مقتدی اس کے سامنے بلا سترہ نماز میں نہ ہو
Top