جماعت کی بعض حکمتیں اور فائدے
1.ایک نماز پر ستائیس نماز کا ثواب ملنا 2.آپس میں محبت اور اتفاق بڑھنا اور دوسروں کو دیکھ کر عبادت کا شوق اور رغبت پیدا ہونا نیک لوگوں اور کاملوں کے قلبی انوار سے دوسروں کے قلوب اور لطائف کا منور ہونا 3.بزرگ و نیک لوگوں کے ساتھ گناہگاروں کی نماز کا بھی قبول ہو جانا 4.نا واقفوں کو واقفوں سے مسائل پوچھنے میں آسانی ہونا اور اپنی غلطیوں کی اصلاح اور دوسروں کی اچھائی و عمدگی حاصل کرنا پس یہ نماز کی صحت و تکمیل کا بہترین ذریعہ ہے 5.نماز میں خوب دل لگنا 6.ایک دوسرے کے حال کی اطلاع ہونا اور ایک دوسرے کے درد و مصیبت میں شریک ہو سکنا جس سے اخوت و محبت ایمانی میں کمال حاصل ہوتا ہے 7.بے نمازیوں کا پتہ چلنا اور ان میں تبلیغ اور وعظ و نصیحت کا موقع ملنا 8. نزول رحمت و قبولیت کے لئے خاص اثر رکھنا ۹. جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا عبادت اور اسلام کی شان اور کلمۃ اللّٰہ کی بلندی اور کفر کی پستی کا ذریعہ ہے 10. جماعت پر شیطان کا تسلط نہیں ہوتا 11. جماعت کے انتظار کے وقت کا عبادت میں شمار ہونا وغیرہ
Top