سنن مؤکدہ
سنن مؤکدہ 1.نماز فجر کے فرضوں سے پہلے دو رکعتیں 2.نماز ظہر اور نماز جمعہ کے فرضوں سے پہلے چار رکعتیں ایک سلام سے 3.نماز ظہر کے فرضوں کے بعد دو رکعتیں ، نماز جمعہ کے فرضوں کے بعد امام ابوحنیفہ کے نزدیک چار رکعتیں ایک سلام سے سنتِ مؤکدہ ہیں اور امام ابویوسف کے نزدیک چھ رکعتیں سنتِ مؤکدہ ہیں یعنی پہلے چار رکعتیں ایک سلام سے پھر دو رکعتیں پڑھے یہی افضل ہے 4.مغرب کے فرضوں کے بعد دو رکعتیں 5.عشا کی فرضوں کے بعد دو رکعتیں ، اس طرح روزانہ بارہ رکعتیں سنت مؤکدہ ہیں اور جمعہ کے روز سولہ رکعتیں یا اٹھارہ رکعتیں ہیں 6.رمضان شریف میں نماز تراویح کی بیس رکعتیں سنت مؤکدہ ہیں ، سب سے زیادہ تاکید فجر کی دو رکعت سنتوں کی ہے یا سنتیں واجب کے قریب قریب ہیں اگر فجر کی سنتیں فجر کے فرضوں کے ساتھ فوت ہو جائیں یعنی فجر کی نماز ہی قضا ہو جائے اگر سورج نکلنے کے بعد دوپہر شرعی سے پہلے اسے ادا کرے تو فرضوں کے ساتھ سنتوں کو بھی قضا کرے اور اگر زوال کے بعد قضا کرے تو اس سے سنتیں ساقط ہو جائیں گی صرف فرضوں کی قضا کرے اگر صرف سنتیں قضا ہوئی ہوں تو امام محمد کے نزدیک ایک نیزہ سورج بلند ہونے کے بعد سے دوپہر شرعی سے پہلے تک کسی وقت پڑھ لے یہی بہتر ہے اور طلوع آفتاب سے قبل بالااتفاق نہ پڑھے کیونکہ اس وقت پڑھنا مکروہِ تحریمی اور منع ہو سنت فجر کے علاوہ اور وقتوں کی مؤکدہ سنتیں اگر فرضوں کے ساتھ یا صرف سنتیں فوت ہو گئیں تو وقت نکنے کے بعد ان کی قضا نہ کرے لیکن ظہر اور جمعہ کے فرضوں سے پہلے مؤکدہ سنتیں اگر فرضوں سے پہلے نہیں پڑھیں تو وقت کے اندر فرضوں کے بعد پڑھ لے اور بہتر یہ ہے کہ فرضوں کے بعد کی مؤکدہ سنتوں کے بعد پڑھے فجر کی سنتوں کا گھر پر اول وقت میں ادا کرنا سنت ہے اور ان کی پہلی رکعت میں سورة الکافروں اور دوسری رکعت میں سورة الاخلاص پڑھنا سنت ہے لیکن کبھی کبھی دوسری سورتیں بھی پڑھا کریں
Top