مسافر کی نماز کا بیان
مسافر و سفر شرعی کی تعریف 1.شریعت میں مسافر اس کو کہتے ہیں جو تین منزل تک جانے کا ارادہ کر کے گھر سے نکلے اس بارے میں عوام کی آسانی کے لئے ہمارے فقہائے کرام نے اڑتالیس میل انگریزی کی مسافت متعین کر دی ہے اور اکثر علمائے کرام کا اِسی پر فتویٰ ہے 2.سمندری سفر اور پہاڑی راستوں میں وہاں کی رفتار کے مطابق کم و بیش مسافت مقرر کرنی پڑے گی 3.اس مسافت کا اعتبار اس راستے سے ہو گا جس سے وہ جا رہا ہے پس اگر کسی جگہ کے لئے دو راستے ہیں ایک راستہ تین منزل کا ہے اور دوسرا راستہ تین منزل سے کم تو اگر وہ بعید کے راستہ سے جائے گا تو مسافر ہو گا اور تین منزل سے کم والے راستہ سے جائے گا تو مسافر نہیں ہو گا 4.اگر کوئی جگہ عام عادت کو مطابق پیدل آدمی کے لئے تین منزل ہے اور کوئی شخص اس کو ریل گاڑی یا موٹر یا گھوڑا گاڑی وغیرہ پر جلدی طے کر لیتا ہے تب بھی وہ مسافر ہے خواہ کتنی ہی جلدی طے کر لیتا ہے تب بھی وہ مسافر ہے خواہ کتنی ہو جلدی پہنچ جائے
Top