زکوٰۃ کا حکم
زکوٰۃ ادا کرنا، فرضِ قطعی ہے جو شخص اس کی فرضیت کا انکار کرے وہ کافر ہے اور اس سے روکنے والے کو شرعی قاضی قتل کی سزا دے سکتا ہے اور جو شخص انکار تو نہیں کرتا مگر اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا قیامت کے روز اس کو بڑا سخت عذاب ہو گا فرض ہونے کے بعد فوراً ادا کرنا واجب ہے اور بلا عذر تاخیر کرنا مکروہِ تحریمی اور گناہ ہے ایسا شخص فاسق ہے اور اس کی شہادت قبول نہیں کی جائے گی زکوٰۃ کی فرضیت کا سبب زکوٰۃ کے فرض ہونے کا سبب مال ہے جو بقدر نصاب ہو اور اس پر سال گزر چکا ہو نصاب کی تشریح آگے آتی ہے
Top