واجبات اسلام
اسلام میں مشہور واجبات یہ ہیں نماز وتر، غنی پر صدقہ فطر، غنی پر عید الاضحیٰ کی قربانی، اپنے اقارب کا نفقہ جبکہ وہ عاجز ہوں، ماں باپ کی خدمت اور زیارت کرنا، عورت پر خاوند کی خدمت کرنا، کسی پیغمبر کا اسم مبارک پڑھتے یا سنتے وقت درود شریف پڑھنا بعض کے نزدیک ہر بار پڑھنا واجب ہے بعض کے نزدیک تین دفعہ پڑھنا واجب ہے اور بعض کے نزدیک ایک دفعہ واجب اور ہر بار مستحب ہے اور بعض کے نزدیک واجب نہیں بلکہ ہر بار مستحب ہے اور جب رسول اللہ ﷺ کا اسم مبارک سُنے یا پڑھے تو آپ پر درود شریف پڑھنا پہلی دفعہ واجب اور ہر بار پڑھنا مستحب ہے، جب کسے صحابی کا نام سنے تو رضی اللہ عنہ کہنا بعض کے نزدیک واجب اور بعض کے نزدیک مستحب ہے، ہمسایہ کا حق ادا کرنا اس پر ظلم نہ کرنا اور اس کو نفع پہچانا، طواف کعبہ کے لئے وضو، کافر جنبی جب اسلام لائے توغسل کرنا واجب ہے اگر جنبی نہ ہو تو اس کا غسل کرنا مستحب ہے، جب نابالغ عمر کے لحاظ سے بالغ ہو اور اس کے بعد اس کو احتلام۔ ہو یا بلوغ کی ابتدائی عمرسے پہلے احتلام کے ساتہ بالغ ہو تو اس کو غسل کرنا
Top