سُننِ اسلام
اسلام میں مشہور سنّتیں یہ ہیں ختنہ کرنا، مسواک کرنا، لبوں کے بال صاف کرنا، زیر ناف بال صاف کرنا، بغلوں کے بال صاف کرنا، ناخن کاٹنا، سر منڈوانا یا سارے سر پر بال رکھنا اور بیچ سے مانگ نکالنا مستحبات و سننِ زوائد اسلام میں مشہور مستحبات و سنّنزوائد یہ ہیں غسل جمعہ، غسل عیدیں، غسل عرفہ، غسل احرام، سر میں خشک کنگھی پھیرنا، ڈاڑھی مین تر کنگھی پھیرنا، دعوت ولیمہ، سلام کہنا، مصافحہ کرنا، ضیافت قبول کرنا، چھینک حتیٰ الامکان آہستہ سے لینا اور الحمد اللہ اونچی آواز سے کہنا بیمارپرسی عیادت جبکہ مرض شدید نہ ہو اگر مرض شدید ہو تو بیمار پرسی فرض کفایہ ہے، بالوں کے تیل و خوشبو لگانا، اچھا لباس پہننا، کبھی کبھی آئینہ دیکھنا، سبز و سفید و سیاہ پوشاک افضل ہے، پا جامہ پہننا، سیاہ موزہ پہننا، صافہ میں شملہ پہننا، نیک اور افضل کام سیدھے ہاتھ سے کرنا مثلاً کھانا پینا, قرآن مجید و دینی کتب اور دوسری اشیاء لینا دینا، ناک منھ میں پانی ڈالنا وغیرہ، ناپسندیدہ کام بائیں ہاتھ سے کرنا مثلاً استنجاءخواہ پتھر و ڈھیلہ سے کرے یا پانی سے، کپڑوں و لباس کا بقدر کفایت چھوٹا رکھنا کیونکہ لباس کا حاجت سے زیادہ لمبا رکھنا مکروہ ہے اور اس میں تکبر و ناز پایا جاتا ہے، جب چالیس سال کی عمر تو ہاتھ میں لاٹھی (عصا) رکھنا، سوائے ممنوعہ اور منکرہ موقعوں کہ ہر ہال میں قبلہ کی طرف منہ کر کے بیٹھنا، عزیزوں اور دوستوں کا تحفہ قبول کرنا اور ان کواس کا بدلہ دینا، مسلمانوں کی ضرورتوں میں اللہ کے واسطے کوشش کرنا، صدقہ کی نیت سے حاجت سے زیادہ کسب کرنا، نیکوں ،عابدوں ، زاہدوں اور علماء و صلحاء کی صحبت حاصل کرنا، آنکھوں میں نماز عشاء کے بعد سرمہ لگانا، قیلولہ کرنا، علم طب سیکھنا، فصد کھلوانا، سفر کے لئے دن کے وقت روانا ہونا اور ہفتہ یا جمعرات کی فجر کو سفر کرنا، بیمار کا توبہ استغفار کرنا، رونا، صدقہ کرنا اور صحتیاب ہونے پر غسل صحت کرنا، کھانے پینے سے پہلے بسم اللہ کہنا سنًت ہے اور ہر لقمہ پر کہنا مستحب، کھانے پینے کے بعد الحمد اللہ کہنا سنًت ہے اور ہر لقمہ پر کہنا مستحب، کھانے سے پہلے اور بعد میں دونوں ہاتھوں کو پہنچوں تک دھونا، دائیں ہاتھ سے کھانا، کھانے میں آخر وقت تک دوستوں کا ساتھ دینا، کھاتے وقت جوتا اتار کر بیٹھنا، مل کر کھانا( سہارا لگا کر یا پاؤں لٹکا کر کھانا مکروہ ہے )، با وضو کھانا، جب سچی بھوک لگے تو کھانا اور کچھ بھوک باقی ہو تو ہاتھ روک لینا، تین انگلیوں سے کھانا کھانا محض ایک انگلی سے نہ کھائے ، اگر ضرورت ہو تو چوتھی اور پانچویں انگلی بھی ملائے، لکڑی اور مٹی کے برتنوں میں کھانا پینا افضل ہے بہ نسبت تانبے ،لوہے وغیرہ دھاتوں کے برتنوں میں، کپڑے وغیرہ کا دسترخواں بچھا کر کھانا اس پر رکھنا تاکہ کھانے وغیرہ کے ریزے گر کر پاؤں سے بے ادبی نہ ہو، دعوت میں سبزیات ، پھل وغیرہ اور سرکہ حاضر کرنا، کھاتے وقت دایاں پاؤں کھڑا رکھنا اور بایاں بچھا کر بیٹھنا، کھانے کے اول و آخر نمکیں چیز چکھنا یا نمک چکھنا، کھانا اپنے آگے سے کھانا، کھانے کا برتن خالی ہونے پر انگلی سے چاٹنا، کھانے کے ریزہ کو کھا لے پھینکے نہیں، دھونے کے بعد ہاتھوں کونہ جھٹکنا، کھانے کے بعد کھلانے والے کے لئے دعا کرنا
Top