مسواک کا حکم
مسواک وضو کی سنت ہے نہ کہ نماز کی پس جب مسواک کو ساتھ وضو کیا تو اس وضو سے جتنی نمازیں پڑھے گا ہر نماز کا ثواب مسواک کے وضو والی نماز کا ہو گا۔ مندرجہ ذیل اوقات میں مسواک کرنا مستحب ہے 1. دیر تک وضو نہ کرنے کی وجہ سے منھ کی بو بدل جائے تو مسواک کرنا۔ 2. اگر وضو کے وقت مسواک کرنا بھول جائے تو نماز کے وقت مسواک کرنا۔ 3. وضو کے ساتھ مسواک کرنے کے باوجود ہر نماز کے وقت مسواک کرنا۔ 4. سو کر اٹھنے کے بعد۔ 5. دانتوں پر زردی آ جانے کے وقت مسواک کرنا وغیرہ
Top