غسل کی سنًتیں
1. غسل کرنے یا ناپاکی دور کرنے یا پاکی حاصل ہونے یا نماز جائز ہونے کی نیت دل سے کرنا اور زبان سے کہ لینا بھی بہتر ہے۔ 2. کپڑے اتارنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا۔ 3. دونوں ہاتھ کلائی تک تین بار دھونا۔ 4. استنجا کرنا یعنی پیشاب اور پاخانہ کے مقام کو دھونا۔ 5. اگر جسم پر کہیں نجاست لگی ہو تو اس کو دھونا۔ 6. نماز کی طرح وضو کرنا۔اس میں مسواک کرنا اور ہاتھ پیر اور داڑھی کا خلال کرنا۔ اگر غسل سے پہلے وضو نہیں کیا تو غسل کے اندر وضو بھی ادا ہو گیا پھر وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 7. سارا جسم تین دفعہ دھونا۔ 8. ترتیب یعنی جس ترتیب سے اوپر بیان ہوا اسی ترتیب سے ادا کرنا پس پہلے ہاتھ دھونا پھر استنجا کرنا پھر بدن کی نجاست دور کرنا پھر وضو کرنا پھر سارا بدن دھونا۔
Top