اذان اور اقامت کا بیان
چونکہ وقت، نماز کے لئے ظاہری سبب ہے اور اذان وقت کے شروع ہونے کا اعلان ہے ، اس لئے اوقاتِ نماز کے بعد اذان اور اقامت کا بیان کیا جاتا ہے اذان لغت میں اذان کے معنی خبر دینا ہے اور شریعت میں خاص نمازوں کے لئے خاص الفاظ سے خاص طریقہ پر نماز کی خبر دینے کو اذان کہتے ہیں اذان کے کلمات اَللّٰہُ اَکبَر اَللّٰہُ اَکبَر اَللّٰہُ اَکبَر اَللّٰہُ اَکبَر اَشھَدُ اَن لّٰا اِ لٰہ اِلَّا اللّٰہُ اَشھَدُ اَن لّٰا اِ لٰہ اِلَّا اللّٰہُ اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ا رَّسُولُ اللّٰہ اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ارَّسُولُ اللّٰہ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوةِ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوةِ حَیَّ عَلَی الفَلَاحِ حَیَّ عَلَی الفَلَاحِ اَللّٰہُ اَکبَر اَللّٰہُ اَکبَر لا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ صبح کی اذان میں دو کلمے زیادہ ہیں یعنی حَیَّ عَلَی الفَلَاح کے بعد اَلصَّلٰوہُ خَیرُُ مَّنَ الَّنَومِ دو مرتبہ زیادہ کہے اس طرح اس میں 17 کلمہ ہو جائیں گے
Top