سنن ابو داؤد - پاکی کا بیان - حدیث نمبر 85
حدیث نمبر: 85
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ دَاوُدَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَامِرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَلْقَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ:‏‏‏‏ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ ؟ فَقَالَ:‏‏‏‏ مَا كَانَ مَعَهُ مِنَّا أَحَدٌ.
نبیذ سے وضو کرنے کا بیان
علقمہ کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن مسعود ؓ سے پوچھا: ليلة الجن (جنوں والی رات) میں رسول اللہ کے ساتھ آپ لوگوں میں سے کون تھا؟ انہوں نے کہا: آپ کے ساتھ ہم میں سے کوئی نہ تھا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة ٣٣ (٤٥٠)، سنن الترمذی/تفسیرالقرآن ٤٦ (٣٢٥٨)، (تحفة الأشراف: ٩٤٦٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٤٣٦) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: رسول اللہ کا جنوں کے پاس جانا چھ مرتبہ ثابت ہے، پہلی بار کا واقعہ مکہ میں پیش آیا اس وقت آپ کے ساتھ ابن مسعود ؓ نہیں تھے جیسا کہ مسلم اور ترمذی کے اندر سورة احقاف کی تفسیر میں مذکور ہے، دوسری مرتبہ کا واقعہ مکہ ہی میں جبل حجون پر پیش آیا، تیسرا واقعہ اعلی مکہ میں پیش آیا، جب کہ چوتھا مدینہ میں بقیع غرقد کا ہے، ان تینوں راتوں میں ابن مسعود ؓ آپ کے ساتھ تھے، پانچواں واقعہ مدنی زندگی میں مدینہ سے باہر پیش آیا اس موقع پر آپ کے ہمراہ زبیر بن العوام ؓ تھے، چھٹا واقعہ آپ کے کسی سفر کا ہے اس وقت آپ کے ہمراہ بلال بن الحارث ؓ تھے (ملاحظہ ہو: الکوکب الدری شرح الترمذی)۔
Narrated Alqamah (RA) : I asked Abd Allaah b Masud (RA) : Which of you was in the company of the Messenger of Allaah ﷺ on the night when the jinn attended him? He replied: None of us was with him.
Top