Sunan Abu Dawood 3132صحیح
میت کے گھروالوں کے لئے کھاناپکا کر بھیجنا
حدیث نمبر: 3132
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اصْنَعُوا لِآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا، فَإِنَّهُ قَدْ أَتَاهُمْ أَمْرٌ شَغَلَهُمْ.
عبداللہ بن جعفر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو کیونکہ ان پر ایک ایسا امر (حادثہ و سانحہ) پیش آگیا ہے جس نے انہیں اس کا موقع نہیں دیا ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الجنائز ٢١ (٩٩٨) ، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٥٩ (١٦١٠) ، (تحفة الأشراف : ٥٢١٧) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٢٠٥) (حسن )
وضاحت : ١ ؎ : اس سے معلوم ہوا کہ رشتہ داروں کو میت کے گھروالوں کے پاس کھانا پکوا کر بھجوانا چاہیے۔
Narrated Abdullah ibn Jafar (RA) : The Messenger of Allah ﷺ said: Prepare food for the family of Jafar for there came upon them an incident which has engaged them.