سنن ابو داؤد - جہاد کا بیان - حدیث نمبر 2582
حدیث نمبر: 2582
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ قَالَ:‏‏‏‏ الْجَلَبُ وَالْجَنَبُ فِي الرِّهَانِ.
گھوڑ دوڑ میں کسی شخص کو اپنے گھوڑے کے پیچھے رکھنا
قتادہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا جلب اور جنب ١ ؎ گھوڑ دوڑ کے مقابلہ میں ہوتا ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٩٢١٧) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: گھوڑ دوڑ میں جلب یہ ہے کہ کسی کو اپنے گھوڑے کے پیچھے لگالے کہ وہ گھوڑے کو ڈانٹتا رہے، تاکہ وہ آگے بڑھ جائے، اور جنب یہ ہے کہ اپنے گھوڑے کے پہلو میں ایک اور گھوڑا رکھے کہ جب سواری کا گھوڑا تھک جائے تو اس گھوڑے پر سوار ہوجائے، اور زکاۃ میں جلب یہ ہے کہ زکاۃ لینے والا دور اترے اور زکاۃ دینے والے سے کہے کہ وہ اپنے مویشی میرے پاس لے آئیں، اور جنب یہ ہے کہ دینے والے اپنی اصل جگہ سے مویشیوں کو دور لے کر چلے جائیں اور محصل سے یہ کہیں کہ وہ یہاں آ کر زکاۃ لے، یہ دونوں چیزیں منع ہیں۔
Qatadah said “Taking another horse behind one’s horse to urge it on and taking another horse at one’s side are (done) in a horse race.
Top