صف بندی کا بیان
ابواسید ؓ کہتے ہیں کہ جب ہم نے بدر کے دن صف بندی کی تو رسول اللہ نے فرمایا: جب کافر تمہارے قریب پہنچ جائیں ١ ؎ تب تم انہیں نیزوں سے مارنا، اور اپنے تیر بچا کر رکھنا ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجھاد ٧٨ (٢٩٠٠)، والمغازي ١٠ (٣٩٨٤)، (تحفة الأشراف: ١١١٩٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٩٨) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی تیر کی زد میں آجائیں۔
Top