سنن ابو داؤد - دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 1501
حدیث نمبر: 1501
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ هَانِئِ بْنِ عُثْمَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حُمَيْضَةَ بِنْتِ يَاسِرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يُسَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَأَمَرَهُنَّ أَنْ يُرَاعِينَ بِالتَّكْبِيرِ وَالتَّقْدِيسِ وَالتَّهْلِيلِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنْ يَعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ فَإِنَّهُنَّ مَسْئُولَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ.
کنکریوں سے تسبیح کو شمار کرنا
یسیرہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم نے انہیں حکم دیا کہ وہ تکبیر، تقدیس اور تہلیل کا اہتمام کیا کریں اور اس بات کا کہ وہ انگلیوں کے پوروں سے گنا کریں اس لیے کہ انگلیوں سے (قیامت کے روز) سوال کیا جائے گا اور وہ بولیں گی ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الدعوات ١٢١ (٣٥٨٣)، (تحفة الأشراف: ١٨٣٠١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٣٧٠، ٣٧١) (حسن )
وضاحت: ١ ؎: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: يوم تشهد عليهم ألسنتهم وأيديهم وأرجلهم بما کانوا يعملون ( سورة النور 24) " جس دن ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور پاؤں ان کے خلاف گواہی دیں گے "، تو جس طرح ہاتھ اور پاؤں وغیرہ اعضاء برے اعمال کی گواہی دیں گے اسی طرح اچھے اعمال کی بھی گواہی دیں گے۔
Narrated Yusayrah, mother of Yasir: The Prophet ﷺ commanded them (the women emigrants) to be regular (in remembering Allah by saying): Allah is most great; Glory be to the King, the Holy; there is no god but Allah; and that they should count them on fingers, for they (the fingers) will be questioned and asked to speak.
Top