Sunan Abu Dawood 2373ضعیف
روزے میں پچھنے لگوانے کی اجازت
حدیث نمبر: 2373
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَاحْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ مُحْرِمٌ.
عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سینگی (پچھنا) لگوایا، آپ روزے سے تھے اور احرام باندھے ہوئے تھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الصیام ٦١ (٧٧٧) ، سنن ابن ماجہ/الصیام ١٨ (١٦٨٢) ، (تحفة الأشراف : ٦٤٩٥) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٢١٥، ٢٢٢، ٢٨٦) (ضعیف) (اس کے راوی یزید ضعیف ہیں )
وضاحت : ١ ؎ : حالت احرام میں آپ ﷺ روزے سے ہوں ، یہ بات بعید از قیاس ہے ، یہی یزید بن ابی زیاد کے ضعیف ہونے کی دلیل ہے ، ہاں کبھی روزے کی حالت میں، اور کبھی احرام کی حالت میں بچھنا لگوانا آپ ﷺ سے ثابت ہے ، صحیح بخاری کے الفاظ ہیں احتجم وهو صائم، واحتجم وهو محرم (آپ ﷺ نے سینگی (پچھنا) لگوائی جبکہ آپ روزے سے تھے ، آپ ﷺ نے سینگی لگوائی جبکہ آپ محرم تھے )
Narrated Abdullah ibn Abbas (RA) : The Messenger of Allah ﷺ had himself cupped when he was fasting and wearing ihram (pilgrim garb).