Sunan Abu Dawood 2382صحیح
روزہ دار کے لئے بوسہ لینا جائز ہے
حدیث نمبر: 2382
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، وَعَلْقَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ، وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ، وَلَكِنَّهُ كَانَ أَمْلَكَ لِإِرْبِهِ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں بوسہ لیتے اور چمٹ کر سوتے، لیکن آپ ﷺ اپنی خواہش پر سب سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الصوم ١٢ (١١٠٦) ، سنن الترمذی/الصوم ٣٢ (٧٢٩) ، (تحفة الأشراف : ١٥٥٠، ١٥٩٣٢، ١٧٤٠٧) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/الصوم ٢٤ (١٩٢٨) ، سنن ابن ماجہ/الصیام ١٩ (١٦٨٤) ، موطا امام مالک/الصیام ٦(١٨) ، مسند احمد (٦/٢٣٠) ، سنن الدارمی/المقدمة ٥٣ (٦٩٨) والصوم ٢١ (١٧٦٣) (صحیح )
Narrated Aisha (RA) : The Messenger of Allah ﷺ used to kiss and embrace while he was fasting, but he was the one of you who had most control over his desire.