Sunan Abu Dawood 4033صحیح

اون اور بالوں کا پہننا کیسا ہے؟

حدیث نمبر: 4033
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ لِي أَبِي:‏‏‏‏ يَا بُنَيَّ لَوْ رَأَيْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَصَابَتْنَا السَّمَاءُ حَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ.
ابوبردہ (رض) کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے کہا : بیٹے ! اگر تم ہمیں دیکھتے اور ہم اپنے نبی کریم ﷺ کے ساتھ ہوتے اور بارش ہوئی ہوتی تو تم ہم میں بھیڑوں کی بو محسوس کرتے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/صفة القیامة ٣٨ (٢٤٧٩) ، سنن ابن ماجہ/اللباس ٤ (٣٥٦٢) ، (تحفة الأشراف : ٩١٢٦) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٤٠٧، ٤١٩) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : کیونکہ ہمارے کپڑے کھالوں اور بالوں کے ہوتے تھے بھیگنے کی وجہ سے ان سے بھیڑ بکریوں کی بو آتی۔
Narrated Abu Burdah (RA) : My father said to me: My son, if you had seen us while we were with the Messenger of Allah ﷺ and the rain had fallen on us, you would have thought that our smell was the smell of the sheep.