Sunan Abu Dawood 4060صحیح

یمنی چادر کے بیان میں

حدیث نمبر: 4060
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْدِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قُلْنَا لِأَنَسٍ يَعْنِي ابْنَ مَالِكٍأَيُّ اللِّبَاسِ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ أَعْجَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ الْحِبَرَةُ.
قتادہ کہتے ہیں ہم نے انس بن مالک (رض) سے پوچھا : رسول اللہ ﷺ کو کون سا لباس زیادہ محبوب یا زیادہ پسند تھا ؟ تو انہوں نے کہا : دھاری دار یمنی چادر ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/اللباس ١٨ (٥٨١٢) ، صحیح مسلم/اللباس ٥ (٢٠٧٩) ، (تحفة الأشراف : ١٣٩٥) ، وقد أخرجہ : سنن الترمذی/اللباس ٤٥ (١٧٨٧) ، الشمائل ٨ (٦٠) ، مسند احمد (٣/١٣٤، ١٨٤، ٢٥١، ٢٩١) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : حبرہ : یمن کے اچھے کپڑوں کو کہتے تھے ، اور یہاں اس سے یمن کی لال رنگ کی خط دار چادر جو سوت یا کتان کی ہوتی تھی مراد ہے ، اور اس کا شمار عرب کے بہترین کپڑوں میں تھا۔
Narrated Qatadah (RA) : We asked Anas bin Malik (RA): Which cloth was dearer to the Messenger of Allah ﷺ ? or Which cloth did the Messenger of Allah ﷺ like best to wear ? He replied: The striped cloaks (hibrah).