سنن ابو داؤد - طب کا بیان - حدیث نمبر 3907
حدیث نمبر: 4064
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ زَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ أَسْلَمَ:‏‏‏‏ أَنَّ ابْنَ عُمَرَكَانَ يَصْبُغُ لِحْيَتَهُ بِالصُّفْرَةِ حَتَّى تَمْتَلِئَ ثِيَابُهُ مِنَ الصُّفْرَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَقِيلَ لَهُ:‏‏‏‏ لِمَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ ؟ فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ بِهَا وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْهَا، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ كَانَ يَصْبُغُ ثِيَابَهُ كُلَّهَا حَتَّى عِمَامَتَهُ.
زرد رنگ میں رنگے ہوئے کپڑے کا بیان
زید بن اسلم سے روایت ہے کہ ابن عمر ؓ اپنی داڑھی زرد (زعفرانی) رنگ سے رنگتے تھے یہاں تک کہ ان کے کپڑے زردی سے بھر جاتے تھے، ان سے پوچھا گیا: آپ زرد رنگ سے کیوں رنگتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس سے رنگتے دیکھا ہے آپ کو اس سے زیادہ کوئی اور چیز پسند نہ تھی آپ اپنے تمام کپڑے یہاں تک کہ عمامہ کو بھی اسی سے رنگتے تھے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/اللباس ٣٧ (٥٨٥٢)، صحیح مسلم/الحج ٥ (١١٨٧)، سنن النسائی/الزینة ١٧ (٥٠٨٨)، سنن ابن ماجہ/اللباس ٣٤ (٣٦٢٦)، (تحفة الأشراف: ٦٧٢٨) (صحیح الإسناد )
Narrated Zayd ibn Aslam (RA) : Ibn Umar used to dye his beard with yellow colour so much so that his clothes were filled (dyed) with yellowness. He was asked: Why do you dye with yellow colour? He replied: I saw the Messenger of Allah ﷺ dyeing with yellow colour, and nothing was dearer to him than it. He would dye all his clothes with it, even his turban.
Top