سنن ابو داؤد - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4134
حدیث نمبر: 4134
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍأَنَّ نَعْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَهَا قِبَالَانِ.
جوتا پہننے کا بیان
انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم کے ہر جوتے میں دو تسمے (فیتے) لگے تھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الخمس ٥ (٣١٠٧)، اللباس ٤١ (٥٨٥٧)، سنن الترمذی/اللباس ٣٣ (١٧٧٣)، الشمائل ١٠ (٧١)، سنن النسائی/الزینة من المجتبی ٦٢ (٥٣٦٩)، سنن ابن ماجہ/اللباس ٢٧ (٣٦١٥)، (تحفة الأشراف: ١٣٩٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣ /١٢٢، ٢٠٣، ٢٤٥، ٢٦٩) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی ایک فیتہ انگوٹھے اور اس کے پاس والی انگلی میں لگاتے تھے، جب کہ دوسرا فیتہ بیچ کی انگلی اور اس کے پاس کی انگلی میں لگاتے تھے۔
Narrated Anas (RA) : The sandals of the Prophet ﷺ had two thongs.
Top