Sunan Abu Dawood 1745صحیح
احرام کے وقت خوشبو لگانا
حدیث نمبر: 1745
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِإِحْرَامِهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ، وَلِإِحْلَالِهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کو جب آپ احرام باندھتے تو احرام باندھنے سے پہلے اور احرام کھولنے کے بعد اس سے پہلے کہ آپ طواف کریں خوشبو لگایا کرتی تھی ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الغسل ١٢(٢٦٧) ، ١٤ (٢٧٠) ، والحج ١٨ (١٥٣٩) ، ١٤٣ (١٧٥٤) ، واللباس ٧٣ (٥٩٢٢) ، ٧٤ (٥٩٢٣) ، ٧٩ (٥٩٢٨) ، ٨١ (٥٩٣٠) ، صحیح مسلم/الحج ٧ (١١٨٩) ، سنن النسائی/الحج ٤١ (٢٦٨٦) ، سنن ابن ماجہ/المناسک ١٨ (٢٩٢٦) ، موطا امام مالک/الحج ٧ (١٧) ، مسند احمد ٦/٩٨، ١٠٦، ١٣٠، ١٦٢، ١٨١، ١٨٦، ١٩٢، سنن الدارمی/المناسک ١٠ (١٨٤٤) ، ( تحفة الأشراف : ١٧٥١٨، ١٧٥١٨) ، وقد أخرجہ : سنن الترمذی/الحج ٧٧ (٩١٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : حالت احرام میں کسی قسم کی خوشبو کا استعمال درست نہیں، لیکن اگر یہی خوشبو احرام باندھتے وقت لگائی جائے تو مستحب ہے ، چاہے یہ خوشبو بدن یا کپڑے میں احرام کے بعد بھی باقی رہے۔
Aishah said ; I used to perfume the Messenger of Allah ﷺ preparatory to his entering the sacred state before he put on Ihram, and preparatory to putting off Ihram before he made the circuits round the House (the Kaabah).