Sunan Abu Dawood 1846صحیح
محرم کو کون کو نسے جانور مارنا درست ہے؟
حدیث نمبر: 1846
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ، فَقَالَ: خَمْسٌ لَا جُنَاحَ فِي قَتْلِهِنَّ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ فِي الْحِلِّ وَالْحُرُمِ: الْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْحِدَأَةُ وَالْغُرَابُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے پوچھا گیا کہ محرم کون کون سا جانور قتل کرسکتا ہے ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : پانچ جانور ہیں جنہیں حل اور حرم دونوں جگہوں میں مارنے میں کوئی حرج نہیں : بچھو، چوہیا، چیل، کوا اور کاٹ کھانے والا کتا ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الحج ٩ (١١٩٩) ، سنن النسائی/الحج ٨٨ (٢٨٣٨) ، سنن ابن ماجہ/المناسک ٩١ (٣٠٨٨) ، ( تحفة الأشراف : ٦٨٢٥) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/جزاء الصید ٧ (١٨٢٦) ، وبدء الخلق ١٦ (٣٣١٥) ، موطا امام مالک/الحج ٢٨(٨٨، ٨٩) ، مسند احمد (٢/٨، ٣٢، ٣٧، ٤٨، ٥٠، ٥٢، ٥٤، ٥٧، ٦٥، ٧٧) ، سنن الدارمی/ المناسک ١٩ (١٨٥٧) (صحیح )
Ibn Umar said The Prophet ﷺ was asked as to which of the creatures could be killed by a pilgrim in the sacred state. He said there are five creatures which it is not a sin for anyone to kill, outside or inside the sacred area. The Scorpion, the Crow, the Rat, the Kite and the biting Dog.