Sunan Abu Dawood 1853ضعیف
محرم کے لئے ٹڈی مارنا
حدیث نمبر: 1853
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ جَابَانَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْجَرَادُ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ٹڈیاں سمندر کے شکار میں سے ہیں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، ( تحفة الأشراف : ١٤٦٧٥، ١٩٢٣٨) (ضعیف) (اس کے راوی میمون لین الحدیث ہیں )
وضاحت : ١ ؎ : یعنی جس طرح سمندر کا شکار محرم کے لئے جائز ہے اسی طرح ٹڈی کا شکار بھی جائز ہے (مگر یہ حدیث ضعیف ہے) ۔
Abu Hurairah reported the Prophet ﷺ as saying “Locusts are counted along with what is caught in the sea (i. e., the game of the sea). ”