Sunan Abu Dawood 1977صحیح
رمی جمار (کنکریاں مارنے) کا بیان
حدیث نمبر: 1977
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مِجْلَزٍ، يَقُولُ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الْجِمَارِ، قَالَ: مَا أَدْرِي أَرَمَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسِتٍّ أَوْ بِسَبْعٍ.
ابومجلز کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس (رض) سے رمی جمرات کا حال دریافت کیا تو انہوں نے کہا : مجھے نہیں معلوم کہ رسول اللہ ﷺ نے چھ کنکریاں ماریں یا سات ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن النسائی/الحج ٢٢٧ (٣٠٨٠) ، ( تحفة الأشراف : ٦٥٤١) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٣٧٢) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : عبداللہ بن عباس (رض) کو معلوم نہ ہوسکا تھا ، دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی روایات سے ہر جمرے کو سات کنکریاں مارنا ثابت ہے۔
Abu Mijlaz said: I asked Ibn Abbas about a thing concerning the throwing of stones at the jamrahs. He said: I do not know whether the Messenger of Allah ﷺ threw six or seven pebbles.