سنن ابو داؤد - مناسک حج کا بیان - حدیث نمبر 1991
حدیث نمبر: 1991
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَاعْتَمَرَ عُمْرَتَيْنِ:‏‏‏‏ عُمْرَةً فِي ذِي الْقِعْدَةِ، ‏‏‏‏‏‏وَعُمْرَةً فِي شَوَّالٍ.
عمرہ کا بیان
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے دو عمرے کئے: ایک ذی قعدہ میں اور دوسرا شوال میں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، ( تحفة الأشراف: ١٦٨٨٩) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حدیث میں ام المومنین عائشہ ؓ نے نبی اکرم کے عمرے کی مجموعی تعداد کا ذکر نہیں کیا ہے بلکہ ان کی مراد یہ ہے کہ ایک سال کے اندر آپ نے دو عمرے کئے: ایک ذی قعدہ میں اور ایک شوال میں، لیکن یہ قول صحیح نہیں ہے کیونکہ ایک سال کے اندر دو عمرہ نبی اکرم نے کبھی نہیں کیا ہے، اور حج کے ساتھ والے عمرے کو چھوڑ کر آپ کے سارے عمرے ذی قعدہ میں ہوئے ہیں، پھر ام المومنین عائشہ ؓ کا عمر ۃ فی شوّال کہنا ان کا وہم ہے، اور اگر اسے محفوظ مان لیا جائے تو اس کی تاویل یہ ہوگی اس عمرہ سے مراد عمرہ جعرانہ ہے جو اگرچہ ذی قعدہ ہی میں ہوا ہے، لیکن مکہ سے حنین کے لئے آپ شوال ہی میں نکلے تھے، اور واپسی پر جعرانہ سے احرام باندھ کر یہ عمرہ کیا تھا تو نکلنے کا لحاظ کرکے انہوں نے اس کی نسبت شوال کی طرف کردی ہے۔
Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin (RA) : The Messenger of Allah ﷺ performed two Umrahs: one Umrah in Dhul-Qadah, and the other in Shawwal.
Top