Sunan Abu Dawood 2000ضعیف
طواف اضافہ کا بیان
حدیث نمبر: 2000
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، أن النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَأَخَّرَ طَوَافَ يَوْمِ النَّحْرِ إِلَى اللَّيْلِ.
ام المؤمنین عائشہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے یوم النحر کا طواف رات تک مؤخر کیا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/ الحج ١٢٩ (قبیل ١٧٣٢) تعلیقًا، سنن الترمذی/الحج ٨٠ (٩٢٠) ، سنن ابن ماجہ/المناسک ٧٧ (٣٠٥٩) ، (تحفة الأشراف : ٦٤٥٢، ١٧٥٩٤) ، وقد أخرجہ : سنن النسائی/ الکبری/ الحج (٤١٦٩) ، مسند احمد (١/٢٨٨) (ضعیف) ابو الزبیر مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے، نیز صحیح احادیث کے مطابق رسول اکرم ﷺ نے طواف افاضہ دن میں زوال کے بعد کیا تھا، (ملاحظہ ہو : زاد المعاد، و صحیح ابی داود ٦ ؍ ١٨٥ )
وضاحت : ١ ؎ : دسویں تاریخ کے طواف کو طواف زیارہ یا طواف افاضہ کہتے ہیں۔
Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin ; Abdullah Ibn Abbas (RA) : The Prophet ﷺ postponed the circumambulation on the day of sacrifice till the night.