سنن ابو داؤد - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1110
حدیث نمبر: 1110
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَنَهَى عَنِ الْحُبْوَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ.
خطبہ کے دوران گو ٹھ مار کر بیٹھنا
معاذ بن انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دینے کی حالت میں حبوہ ١ ؎ (گوٹ مار کر بیٹھنے سے) منع فرمایا ہے ٢ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة ٢٥٣ (الجمعة ١٨) (٥١٤)، (تحفة الأشراف: ١١٢٩٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٣٩) (حسن )
وضاحت: ١ ؎: حبوۃ (گوٹ مار کر بیٹھنے) کی صورت یہ ہے کہ دونوں پاؤں کھڑا رکھے، اور انہیں پیٹ سے ملائے رکھے، اور دونوں سرین پر بیٹھے، اور کپڑے سے دونوں پاؤں اور پیٹ باندھ لے یا ہاتھوں سے حلقہ بنا لے۔ ٢ ؎: اس سے اس لئے منع کیا گیا ہے کہ اس طرح بیٹھنے سے نیند زیادہ آتی ہے، اور ہوا خارج ہونے کا امکان زیادہ بڑھ جاتا ہے، بسا اوقات وضو ٹوٹ جاتا ہے، اور آدمی کو اس کی خبر نہیں ہو پاتی ہے۔
Narrated Anas ibn Malik: The Messenger of Allah ﷺ prohibited to sit on hips by erecting feet, sticking them to the stomach and holding them with hands on Friday while the imam is delivering the sermon.
Top