Sunan Abu Dawood 1188صحیح
صلوٰة کسوف میں قرأت کا بیان
حدیث نمبر: 1188
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْعَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَقَرَأَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً، فَجَهَرَ بِهَا، يَعْنِي فِي صَلَاةِ الْكُسُوفِ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے لمبی قرآت کی اور اس میں جہر کیا یعنی نماز کسوف میں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ١٦٥١٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس سے معلوم ہوا کہ کسوف (گرہن) کی نماز میں قرات جہری ہونی چاہیے، یہی جمہور محدثین کا مذہب ہے۔
Narrated Aisha (RA) (May Allah be pleased with her): The Messenger of Allah (may peace be upon on him) recited from teh Quran in a loud voice in the prayer at an eclipse.