Sunan Abu Dawood 1232ضعیف
مسافر نماز کو کب پورا پڑھے؟
حدیث نمبر: 1232
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أَخْبَرَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ ابْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَأَقَامَ بِمَكَّةَ سَبْعَ عَشْرَةَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ.
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مکہ میں سترہ دن تک مقیم رہے اور دو دو رکعتیں پڑھتے رہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ٦١٤٥) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣٠٢١، ٣١٥) (ضعیف منکر) (کیوں کہ تمام صحیح روایات کے خلاف ہے، اور اس کے راوی شریک حافظہ کے کمزور ہیں )
Narrated Ibn Abbas (RA) : The Messenger of Allah ﷺ stayed in Makkah seventeen days and prayed two rakahs (at each time of prayer).