Sunan Abu Dawood 1281صحیح
مغرب سے پہلے سنت پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1281
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ الْحُسَيْنِ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَلُّوا قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: صَلُّوا قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ لِمَنْ شَاءَخَشْيَةَ أَنْ يَتَّخِذَهَا النَّاسُ سُنَّةً.
عبداللہ مزنی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھو ، پھر فرمایا : مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھو جس کا جی چاہے ، یہ اس اندیشے سے فرمایا کہ لوگ اس کو (راتب) سنت نہ بنالیں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/التہجد ٣٥ (١١٨٣) ، والاعتصام ٢٧ (٧٣٦٨) ، (تحفة الأشراف : ٩٦٦٠) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/٥٥) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مغرب سے پہلے دو رکعت نفل پڑھنا مسنون ہے ، یہی راجح اور قوی قول ہے۔
Narrated Abdullah al-Muzani (RA) : The Messenger of Allah ﷺ said: Pray two rakahs before the Maghrib prayer. He then said (again): Pray two rakahs before the Maghrib prayer, it applies to those who wish to do so. That was because he feared that the people might treat it as sunnah.