Sunan Abu Dawood 753صحیح
رکوع کے وقت رفع یدین نہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 753
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَمْعَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ مَدًّا.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ لمبے کر کے اٹھاتے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الصلاة ٦٣ (٢٤٠) ، سنن النسائی/الافتتاح ٦ (٨٨٤) ، (تحفة الأشراف : ١٣٠٨١) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٣٧٥، ٤٣٤، ٥٠٠) ، سنن الدارمی/الصلاة ٣٢ (١٢٧٣) (صحیح )
Narrated Abu Hurairah (RA) : When the Messenger of Allah ﷺ began his prayer, he raised his hands extensively.