Sunan Abu Dawood 947صحیح
کوکھ پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 947
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الِاخْتِصَارِ فِي الصَّلَاةِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: يَعْنِي يَضَعُ يَدَهُ عَلَى خَاصِرَتِهِ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز میں الاختصار سے منع فرمایا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں :الاختصار کا مطلب یہ ہے کہ آدمی اپنا ہاتھ اپنی کمر پر رکھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ١٤٥٤٦) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/العمل في الصلاة ١٧ (١٢٢٠) ، صحیح مسلم/المساجد ١١ (٥٤٥) ، سنن الترمذی/الصلاة ١٦٩ (٣٨٣) ، سنن النسائی/الافتتاح ١٢ (٨٨٩) ، مسند احمد (٢/٢٣٢، ٢٩٠، ٢٩٥، ٣٣١، ٣٩٩) ، سنن الدارمی/الصلاة ١٣٨ (١٤٦٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : کیونکہ یہ یہودیوں کا فعل ہے اور بعض روایتوں میں ہے کہ ابلیس کو زمین پر اسی ہیئت میں اتارا گیا تھا۔
Zaid bin Arqam said ; One of us used to speak to the man standing by his side during prayer. Then the Quranic verse “ And stand up with devotion to Allah”