سنن ابو داؤد - کتاب الزکوٰة - حدیث نمبر 1720
حدیث نمبر: 1720
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْمُنْذِرِ بْنِ جَرِيرٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كُنْتُ مَعَ جَرِيرٍ بِالْبَوَازِيجِ فَجَاءَ الرَّاعِي بِالْبَقَرِ وَفِيهَا بَقَرَةٌ لَيْسَتْ مِنْهَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَهُ جَرِيرٌ:‏‏‏‏ مَا هَذِهِ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ لَحِقَتْ بِالْبَقَرِ لَا نَدْرِي لِمَنْ هِيَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَجَرِيرٌ:‏‏‏‏ أَخْرِجُوهَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ لَا يَأْوِي الضَّالَّةَ إِلَّا ضَالٌّ.
گری پڑی چیز اٹھا لینے کا بیان،
منذر بن جریر کہتے ہیں میں جریر کے ساتھ بوازیج ١ ؎ میں تھا کہ چرواہا گائیں لے کر آیا تو ان میں ایک گائے ایسی تھی جو ان کی گایوں میں سے نہیں تھی، جریر نے اس سے پوچھا: یہ کیسی گائے ہے؟ اس نے کہا: یہ گایوں میں آ کر مل گئی ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ یہ کس کی ہے، جریر نے کہا: اسے نکالو، میں نے رسول اللہ کو فرماتے سنا: گمشدہ جانور کو کوئی گم راہ ہی اپنے پاس جگہ دیتا ہے ٢ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الکبری (٥٧٩٩)، سنن ابن ماجہ/اللقطة ١ (٢٥٠٣)، ( تحفة الأشراف: ٣٢٣٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٣٦٠، ٣٦٢) (صحیح) (مرفوع حصہ صحیح ہے )
وضاحت: ١ ؎: " بوازيج ": (عراق میں) نہر دجلہ کے قریب ایک شہر کا نام ہے۔ ٢ ؎: مطلب یہ ہے کہ کسی گم شدہ جانور کو اپنا بنا لینے کے لئے اس کو پکڑ لے تو وہ گمراہ ہے، رہا وہ شخص جو اسے اس لئے پکڑے تاکہ اس کی پہچان کرا کر اسے اس کے مالک کے حوالہ کر دے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ امام مسلم نے اپنی صحیح میں زید بن خالد جہنی ؓ کی روایت نقل کی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: من آوى ضالة فهو ضال ما لم يعرفها اور نسائی کی روایت کے الفاظ یوں ہیں: من أخذ لقطة فهو ضال ما لم يعرفها جو آدمی گم شدہ چیز اپنے پاس رکھے وہ گمراہ ہے جب تک کہ وہ اس کی تشہیر نہ کرے۔
Narrated Al-Mundhir ibn Jarir: I accompanied Jarir at Bawazij. The shepherd brought the cows. Among them there was a cow that was not one of them. Jarir asked him: What is this? He replied: This was mixed with the cows and we do not know to whom it belongs. Jarir said: Take it out. I heard the Messenger of Allah ﷺ say: No one mixes a stray animal (with his animals) but a man who strays from right path.
Top