صحيح البخاری - ادب کا بیان - حدیث نمبر 6088
حدیث نمبر: 6088
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأُوَيْسِيُّ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ نَجْرَانِيٌّ غَلِيظُ الْحَاشِيَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَدْرَكَهُ أَعْرَابِيٌّ فَجَبَذَ بِرِدَائِهِ جَبْذَةً شَدِيدَةً، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَنَسٌ:‏‏‏‏ فَنَظَرْتُ إِلَى صَفْحَةِ عَاتِقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَثَّرَتْ بِهَا حَاشِيَةُ الرِّدَاءِ مِنْ شِدَّةِ جَبْذَتِهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ يَا مُحَمَّدُ مُرْ لِي مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي عِنْدَكَ، ‏‏‏‏‏‏فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَضَحِكَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِعَطَاءٍ.
مسکراہٹ اور ہنسی کا بیان اور فاطمہ ؓ نے بیان کیا کہ آپ ﷺ نے مجھ سے چپکے سے فرمایا تو میں ہنس پڑی اور حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہی ہنساتا اور رلاتا ہے
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا، کہا ہم سے امام مالک (رح) نے بیان کیا، ان سے اسحاق بن عبداللہ ابن ابی طلحہ نے اور ان سے انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ کے ساتھ چل رہا تھا۔ آپ کے جسم پر ایک نجرانی چادر تھی، جس کا حاشیہ موٹا تھا۔ اتنے میں ایک دیہاتی آپ کے پاس آیا اور اس نے آپ کی چادر بڑے زور سے کھینچی۔ انس ؓ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم کے شانے کو دیکھا کہ زور سے کھینچنے کی وجہ سے، اس پر نشان پڑگئے۔ پھر اس نے کہا: اے محمد! اللہ کا جو مال آپ کے پاس ہے اس میں سے مجھے دیئے جانے کا حکم فرمایئے۔ اس وقت میں نے نبی کریم کو مڑ کر دیکھا تو آپ مسکرا دیئے پھر آپ نے اسے دیئے جانے کا حکم فرمایا۔
Narrated Anas bin Malik (RA): While I was going along with Allahs Apostle ﷺ who was wearing a Najrani Burd (sheet) with a thick border, a bedouin overtook the Prophet ﷺ and pulled his Rida (sheet) forcibly. I looked at the side of the shoulder of the Prophet ﷺ and noticed that the edge of the Rida had left a mark on it because of the violence of his pull. The bedouin said, " O Muhammad ﷺ ! Order for me some of Allahs property which you have." The Prophet ﷺ turned towards him, (smiled) and ordered that he be given something.
Top