صحيح البخاری - اذان کا بیان - حدیث نمبر 633
حدیث نمبر: 633
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ، ‏‏‏‏‏‏فَجَاءَهُ بِلَالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلَاةِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ خَرَجَ بِلَالٌ بِالْعَنَزَةِ حَتَّى رَكَزَهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ.
باب: اگر کئی مسافر ہوں تو نماز کے لیے اذان دیں اور تکبیر بھی کہیں اور عرفات اور مزدلفہ میں بھی ایسا ہی کریں۔
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں جعفر بن عون نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابوالعمیس نے بیان کیا، انہوں نے عون بن ابی حجیفہ سے ابوحجیفہ کے واسطہ سے بیان کیا، کہا کہ میں نے رسول اللہ کو ابطح میں دیکھا کہ بلال حاضر ہوئے اور آپ کو نماز کی خبر دی پھر بلال ؓ برچھی لے کر آگے بڑھے اور اسے آپ کے سامنے (بطور سترہ) مقام ابطح میں گاڑ دیا اور آپ نے (اس کو سترہ بنا کر) نماز پڑھائی۔
Narrated Aun bin Abi Juhaifa (RA): My father said, "I saw Allahs Apostle ﷺ at a place called Al-Abtah. Bilal (RA) came and informed him about the prayer and then came out with an Anza and planted it in front of Allahs Apostle ﷺ at Al-Abtah and pronounced the Iqama."
Top