صحيح البخاری - انبیاء علیہم السلام کا بیان - حدیث نمبر 3355
حدیث نمبر: 3355
حَدَّثَنِي بَيَانُ بْنُ عَمْرٍو ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا النَّضْرُ ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُجَاهِدٍ ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَذَكَرُوا لَهُ الدَّجَّالَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبٌ كَافِرٌ أَوْ ك ف ر، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَمْ أَسْمَعْهُ وَلَكِنَّهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَمَّا إِبْرَاهِيمُ فَانْظُرُوا إِلَى صَاحِبِكُمْ وَأَمَّا مُوسَى فَجَعْدٌ آدَمُ عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ مَخْطُومٍ بِخُلْبَةٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ انْحَدَرَ فِي الْوَادِي.
باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ نساء میں) فرمان کہ ”اور اللہ نے ابراہیم کو خلیل بنایا“۔
ہم سے بیان بن عمرو نے بیان کیا، کہا ہم سے نضر نے بیان کیا، کہا ہم کو ابن عون نے خبر دی، انہیں مجاہد نے اور انہوں نے ابن عباس ؓ سے سنا آپ کے سامنے لوگ دجال کا تذکرہ کر رہے تھے کہ اس کی پیشانی پر لکھا ہوا ہوگا کافر یا (یوں لکھا ہوا ہوگا) ک ف ر ابن عباس ؓ نے کہا کہ نبی کریم سے میں نے یہ حدیث نہیں سنی تھی۔ البتہ آپ نے ایک مرتبہ یہ حدیث بیان فرمائی کہ ابراہیم (علیہ السلام) (کی شکل و وضع معلوم کرنے) کے لیے تم اپنے صاحب کو دیکھ سکتے ہو اور موسیٰ (علیہ السلام) کا بدن گٹھا ہوا، گندم گوں، ایک سرخ اونٹ پر سوار تھے۔ جس کی نکیل کھجور کی چھال کی تھی۔ جیسے میں انہیں اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں کہ وہ اللہ کی بڑائی بیان کرتے ہوئے وادی میں اتر رہے ہیں۔
Narrated Mujahid (RA): That when the people mentioned before Ibn Abbas (RA) that the Dajjal would have the word Kafir, (i.e. unbeliever) or the letters Kafir (the root of the Arabic verb disbelieve) written on his forehead, I heard Ibn Abbas (RA) saying, "I did not hear this, but the Prophet ﷺ said, If you want to see Abraham, then look at your companion (i.e. the Prophet) but Moses (علیہ السلام) was a curly-haired, brown man (who used to ride) a red camel, the reins of which was made of fires of date-palms. As if I were now looking down a valley."
Top