مزاح کرنا۔
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہم لوگوں سے (یعنی بچوں سے) میل جول رکھتے تھے، یہاں تک کہ میرے چھوٹے بھائی سے فرماتے: يا أبا عمير ما فعل النغير اے ابوعمیر! تمہارا وہ نغیر (پرندہ) کیا ہوا؟ وکیع نے کہا نغیر سے مراد وہ پرندہ ہے جس سے ابوعمیر کھیلا کرتے تھے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأدب ٨١ (٦١٢٩)، صحیح مسلم/الآداب ٥ (٢١٥٠)، سنن ابی داود/الصلاة ٩٢ (٦٥٨)، سنن الترمذی/الصلاة ١٣١ (٣٣٣)، (تحفة الأشراف: ١٦٩٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١١٩، ١٧١، ١٩٠، ٢١٢، ٢٧٠) (صحیح )
Top