صحيح البخاری - جنگ کرنے کا بیان - حدیث نمبر 6831
حدیث نمبر: 6831
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ يَأْمُرُ فِيمَنْ زَنَى وَلَمْ يُحْصَنْ، ‏‏‏‏‏‏جَلْدَ مِائَةٍ وَتَغْرِيبَ عَامٍ.
حدیث نمبر: 6832
قَالَ ابْنُ شِهَابٍ :‏‏‏‏ وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ :‏‏‏‏ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَرَّبَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ لَمْ تَزَلْ تِلْكَ السُّنَّةَ.
غیر شادی شدہ مرد و عورت کے درے لگائے جائیں گے۔ اور جلا وطن کیے جائیں گے زانی عورت اور زانی مرد میں سے ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ اور اللہ کے دین میں تم کو ان پر رحم نہ آئے اگر تم اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہو اور چاہیے کہ مومنین کی ایک جماعت ان دونوں کی سزا کے موقع پر حاضر رہے اور زانی سوائے زانیہ یا مشرکہ کے اور کسی عورت سے نکاح نہ کرے اور زانیہ عورت سے سوائے زانی یا مشرک کے اور کوئی مرد نکاح نہ کرے اور یہ مسلمانوں پر حرام کردیا گیا ہے ابن عیینہ نے کہا رافہ سے مراد ہے کہ حدود قائم کرنے میں تم کو رحم نہ آئے۔
ہم سے مالک بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن سلمہ نے بیان کیا، کہا ہم کو ابن شہاب نے خبر دی، انہیں عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے اور ان سے زید بن خالد جہنی نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم سے سنا، نبی کریم ان لوگوں کے بارے میں حکم دے رہے تھے جو غیر شادی شدہ ہوں اور زنا کیا ہو کہ سو کوڑے مارے جائیں اور سال بھر کے لیے جلا وطن کردیا جائے۔
ابن شہاب نے بیان کیا کہ مجھے عروہ بن زبیر نے خبر دی کہ عمر بن خطاب ؓ نے جلا وطن کیا تھا پھر یہی طریقہ قائم ہوگیا۔
Narrated Zaid bin Khalid Al-Jihani (RA) : I heard the Prophet ﷺ ordering that an unmarried person guilty of illegal sexual intercourse be flogged one-hundred stripes and be exiled for one year. Umar bin Al-Khattab (RA) also exiled such a person, and this tradition is still valid.
Top