صحيح البخاری - خرچ کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5361
حدیث نمبر: 5361
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ شُعْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي الْحَكَمُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ فَاطِمَةَ عَلَيْهِمَا السَّلَام أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَشْكُو إِلَيْهِ مَا تَلْقَى فِي يَدِهَا مِنَ الرَّحَى وَبَلَغَهَا أَنَّهُ جَاءَهُ رَقِيقٌ فَلَمْ تُصَادِفْهُ، ‏‏‏‏‏‏فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِعَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا جَاءَ أَخْبَرَتْهُ عَائِشَةُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَجَاءَنَا وَقَدْ أَخَذْنَا مَضَاجِعَنَا، ‏‏‏‏‏‏فَذَهَبْنَا نَقُومُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ عَلَى مَكَانِكُمَا، ‏‏‏‏‏‏فَجَاءَ فَقَعَدَ بَيْنِي وَبَيْنَهَا حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمَيْهِ عَلَى بَطْنِي، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ أَلَا أَدُلُّكُمَا عَلَى خَيْرٍ مِمَّا سَأَلْتُمَا إِذَا أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَكُمَا أَوْ أَوَيْتُمَا إِلَى فِرَاشِكُمَا ؟ فَسَبِّحَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، ‏‏‏‏‏‏وَاحْمَدَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، ‏‏‏‏‏‏وَكَبِّرَا أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ، ‏‏‏‏‏‏فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمَا مِنْ خَادِمٍ.
عورت کا اپنے شوہر کے گھر میں کام کرنے کا بیان
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، کہا کہ مجھ سے حکم نے بیان کیا، ان سے ابن ابی لیلیٰ نے، ان سے علی ؓ نے بیان کیا کہ فاطمہ ؓ نبی کریم کی خدمت میں یہ شکایت کرنے کے لیے حاضر ہوئیں کہ چکی پیسنے کی وجہ سے ان کے ہاتھوں میں کتنی تکلیف ہے۔ انہیں معلوم ہوا تھا کہ نبی کریم کے پاس کچھ غلام آئے ہیں لیکن نبی کریم سے ان کی ملاقات نہ ہوسکی۔ اس لیے عائشہ ؓ سے اس کا ذکر کیا۔ جب آپ تشریف لائے تو عائشہ ؓ نے آپ سے اس کا تذکرہ کیا۔ علی ؓ نے بیان کیا کہ پھر نبی کریم ہمارے یہاں تشریف لائے (رات کے وقت) ہم اس وقت اپنے بستروں پر لیٹ چکے تھے ہم نے اٹھنا چاہا آپ نے فرمایا کہ تم دونوں جس طرح تھے اسی طرح رہو۔ پھر نبی کریم میرے اور فاطمہ کے درمیان بیٹھ گئے۔ میں نے آپ کے قدموں کی ٹھنڈک اپنے پیٹ پر محسوس کی۔ پھر آپ نے فرمایا، تم دونوں نے جو چیز مجھ سے مانگی ہے، کیا میں تمہیں اس سے بہتر ایک بات نہ بتادوں؟ جب تم (رات کے وقت) اپنے بستر پر لیٹ جاؤ تو 33 مرتبہ سبحان الله، 33 مرتبہ الحمد الله اور 34 مرتبہ الله اکبر پڑھ لیا کرو یہ تمہارے لیے لونڈی غلام سے بہتر ہے۔
Narrated Ali (RA) : Fatima went to the Prophet ﷺ complaining about the bad effect of the stone hand-mill on her hand. She heard that the Prophet ﷺ had received a few slave girls. But (when she came there) she did not find him, so she mentioned her problem to Aisha (RA). When the Prophet ﷺ came, Aisha (RA) informed him about that. Ali added, "So the Prophet ﷺ came to us when we had gone to bed. We wanted to get up (on his arrival) but he said, Stay where you are." Then he came and sat between me and her and I felt the coldness of his feet on my abdomen. He said, "Shall I direct you to something better than what you have requested? When you go to bed say Subhan Allah thirty-three times, Alhamdulillah thirty three times, and Allahu Akbar thirty four times, for that is better for you than a servant."
Top