صحيح البخاری - دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان - حدیث نمبر 6212
حدیث نمبر: 6212
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يَحْيَى ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ شُعْبَةَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي قَتَادَةُ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ بِالْمَدِينَةِ فَزَعٌ فَرَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا لِأَبِي طَلْحَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ مَا رَأَيْنَا مِنْ شَيْءٍ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا.
تصریح سے بات نہ کہنا جھوٹ میں داخل نہیں ہے اور اسحٰق نے کہا میں نے انس ؓ سے سنا کہ ابوطلحہ کا ایک بیٹا مر گیا ابوطلحہ ؓ نے پر چھا لڑکا کیسا ہے ؟ ام سلیم ؓ نے جواب دیا اس کی جان آرام میں ہے اور میں گمان کرتی ہوں کہ اس نے راحت پائی ابوطلحہ ؓ نے گمان کیا کہ ام سلیم ٹھیک کہتی ہے۔
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک ؓ نے کہ مدینہ منورہ پر (ایک رات نامعلوم آواز کی وجہ سے) ڈر طاری ہوگیا۔ چناچہ رسول اللہ ابوطلحہ کے ایک گھوڑے پر سوار ہوئے۔ پھر (واپس آ کر) فرمایا ہمیں تو کوئی (خوف کی) چیز نظر نہ آئی، البتہ یہ گھوڑا تو گویا دریا تھا۔
Narrated Anas bin Malik (RA): There was a state of fear in Medina. Allahs Apostle ﷺ rode a horse belonging to Abu Talha (in order to see the matter). The Prophet ﷺ said, "We could not see anything, and we found that horse like a sea (fast in speed)."
Top