صحيح البخاری - غزوات کا بیان - حدیث نمبر 4110
حدیث نمبر: 4110
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ،‏‏‏‏ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ صُرَدٍ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ يَقُولُ حِينَ أَجْلَى الْأَحْزَابَ عَنْهُ:‏‏‏‏ الْآنَ نَغْزُوهُمْ وَلَا يَغْزُونَنَا نَحْنُ نَسِيرُ إِلَيْهِمْ.
باب: غزوہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوہ احزاب ہے۔
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے اسرائیل بن یونس نے بیان کیا ‘ انہوں نے ابواسحاق سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سلیمان بن صرد ؓ سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ‘ جب عرب کے قبائل (جو غزوہ خندق کے موقع پر مدینہ چڑھ کر آئے تھے) ناکام واپس ہوگئے تو آپ نے فرمایا کہ اب ہم ان سے جنگ کریں گے ‘ وہ ہم پر چڑھ کر نہ آسکیں گے بلکہ ہم ہی ان پر فوج کشی کیا کریں گے۔
Narrated Sulaiman bin Surd (RA): When the clans were driven away, I heard the Prophet ﷺ saying, "From now onwards we will go to attack them (i.e. the infidels) and they will not come to attack us, but we will go to them."
Top