صحيح البخاری - غزوات کا بیان - حدیث نمبر 4112
حدیث نمبر: 4112
حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا هِشَامٌ،‏‏‏‏ عَنْ يَحْيَى،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،‏‏‏‏ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ،‏‏‏‏ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ جَاءَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ بَعْدَ مَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ جَعَلَ يَسُبُّ كُفَّارَ قُرَيْشٍ،‏‏‏‏ وَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا كِدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ حَتَّى كَادَتِ الشَّمْسُ أَنْ تَغْرُبَ،‏‏‏‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ وَاللَّهِ مَا صَلَّيْتُهَا،‏‏‏‏ فَنَزَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُطْحَانَ،‏‏‏‏ فَتَوَضَّأَ لِلصَّلَاةِ وَتَوَضَّأْنَا لَهَا،‏‏‏‏ فَصَلَّى الْعَصْرَ بَعْدَ مَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ،‏‏‏‏ ثُمَّ صَلَّى بَعْدَهَا الْمَغْرِبَ.
باب: غزوہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوہ احزاب ہے۔
ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ہشام بن حسان نے بیان کیا ‘ ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے ‘ ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے اور ان سے جابر ؓ نے کہ عمر بن خطاب ؓ غزوہ خندق کے موقع پر سورج غروب ہونے کے بعد (لڑ کر) واپس ہوئے۔ وہ کفار قریش کو برا بھلا کہہ رہے تھے۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! سورج غروب ہونے کو ہے اور میں عصر کی نماز اب تک نہیں پڑھ سکا۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ اللہ کی قسم! نماز تو میں بھی نہ پڑھ سکا۔ آخر ہم رسول اللہ کے ساتھ وادی بطحان میں اترے۔ آپ نے نماز کے لیے وضو کیا۔ ہم نے بھی وضو کیا ‘ پھر عصر کی نماز سورج غروب ہونے کے بعد پڑھی اور اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھی۔
Narrated Jabir bin Abdullah (RA): Umar bin Al-Khattab (RA) came on the day of Al-Khandaq after the sun had set and he was abusing the infidels of Quraish saying, "O Allahs Apostle ﷺ ! I was unable to offer the (Asr) prayer till the sun was about to set." The Prophet ﷺ said, "By Allah, I have not offered this (i.e. Asr) prayer." So we came down along with the Prophet ﷺ to Buthan where he performed ablution for the prayer and then we performed the ablution for it. Then he offered the Asr prayer after the sun had set, and after it he offered the Maghrib prayer.
Top