صحيح البخاری - قسموں اور نذروں کا بیان - حدیث نمبر 6661
حدیث نمبر: 6661
حَدَّثَنَا آدَمُ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا تَزَالُ جَهَنَّمُ، ‏‏‏‏‏‏تَقُولُ:‏‏‏‏ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ ؟ حَتَّى يَضَعَ رَبُّ الْعِزَّةِ فِيهَا قَدَمَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَتَقُولُ:‏‏‏‏ قَطْ قَطْ وَعِزَّتِكَ، ‏‏‏‏‏‏وَيُزْوَى بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ، ‏‏‏‏‏‏رَوَاهُشُعْبَةُ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ .
اللہ کی عزت اور اس کی صفات اور کلمات کی قسم کھانے کا بیان۔ اور ابن عباس نے بیان کیا کہ نبی ﷺ فرماتے تھے، اعوذبعزتک،، تیری عزت کے ذریعے پناہ مانگتا ہوں اور ابوہریرہ ؓ نے نبی ﷺ سے نقل کیا ہے کہ ایک شخص جنت اور دوزخ کے درمیان باقی رہ جائے گا تو وہ عرض کرے گا کہ اے میرے پروردگار میرا چہرہ دوزخ کی طرف پھیر دے، قسم ہے تیری عزت کی اس کے علاوہ میں تجھ سے کچھ نہیں مانگوں گا، اور ابوسعید نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرمائے گا تیرے لئے یہ ہے اور اس جیسی دس ہیں اور ایوب نے کہا کہ قسم ہے تیری عزت کی مجھے تیری برکت سے بے نیازی نہیں ہے۔
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا، ان سے انس بن مالک ؓ نے کہ نبی کریم نے فرمایا جہنم برابر یہی کہتی رہے گی کہ کیا کچھ اور ہے کیا کچھ اور ہے؟ آخر اللہ تبارک و تعالیٰ اپنا قدم اس میں رکھ دے گا تو وہ کہہ اٹھے گی بس بس میں بھر گئی، تیری عزت کی قسم! اور اس کا بعض حصہ بعض کو کھانے لگے گا۔ اس روایت کو شعبہ نے قتادہ سے نقل کیا۔
Narrated Anas bin Malik (RA): The Prophet ﷺ said, "The Hell Fire will keep on saying: Are there anymore (people to come)? Till the Lord of Power and Honor will put His Foot over it and then it will say, Qat! Qat! (sufficient! sufficient!) by Your Power and Honor. And its various sides will come close to each other (i.e., it will contract). "
Top