صحيح البخاری - لباس کا بیان - حدیث نمبر 5786
حدیث نمبر: 5786
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا ابْنُ شُمَيْلٍ ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ أَبِي جُحَيْفَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَرَأَيْتُ بِلَالًا جَاءَ بِعَنَزَةٍ فَرَكَزَهَا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ، ‏‏‏‏‏‏فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فِي حُلَّةٍ مُشَمِّرًا فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ إِلَى الْعَنَزَةِ، ‏‏‏‏‏‏وَرَأَيْتُ النَّاسَ وَالدَّوَابَّ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ وَرَاءِ الْعَنَزَةِ.
کپڑا سمیٹنے کا بیان
مجھ سے اسحاق بن راہویہ نے بیان کیا، کہا ہم کو ابن شمیل نے خبر دی، کہا ہم کو عمر بن ابی زائدہ نے خبر دی، کہا ہم کو عون بن ابی جحیفہ نے خبر دی، ان سے ان کے والد ابوجحیفہ ؓ نے بیان کیا کہ پھر میں نے دیکھا کہ بلال ؓ ایک نیزہ لے کر آئے اور اسے زمین میں گاڑ دیا پھر نماز کے لیے تکبیر کہی گئی۔ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ایک جوڑا پہنے ہوئے باہر تشریف لائے جسے آپ نے سمیٹ رکھا تھا۔ پھر آپ نے نیزہ کے سامنے کھڑے ہو کر دو رکعت نماز عید پڑھائی اور میں نے دیکھا کہ انسان اور جانور نبی کریم کے سامنے نیزہ کے باہر کی طرف سے گزر رہے تھے۔
Narrated Abu Juhaifa (RA) : I saw Bilal (RA) bringing an Anza (a small spear) and fixing it in the ground, and then he proclaimed the Iqarna of the prayer, and I saw Allahs Apostle ﷺ coming out, wearing a cloak with its sleeves rolled up. He then offered a two-Rakat prayer while facing the Anza, and I saw the people and animals passing in front of him beyond the Anza.
Top